پرتھ ٹیسٹ:بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دیدی
پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے۔
بھارت نے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی، آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مچل مارش 47 اور اسٹارک 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 کا ٹارگٹ دیا تھا، بھارت نے دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 487 رنزپر ڈیکلیئر کردی تھی۔
بھارت کے جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ میچ میں بمراہ نے مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، بھارت نے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 104 رنز پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔
بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
No comments