کچے میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید

کچے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

سکھرپولیس کے مطابق  ڈاکوؤں نے رات گئے سندھ کے شہر پنوعاقل کے علاقے گدپور کے کچے میں امن و امان کیلئے قائم کی گئی پولیس چوکی پر جدید اسلحہ سے حملہ کیا جس دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جب کہ ڈاکو فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کچے میں ڈاکوؤں کے تعاقب میں پہنچ گئی تاہم ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔

حملے میں شہید پولیس اہلکار کی شناخت اربیلو چاچڑ کے نام سے ہوئی جب کہ  زخمی اہلکار میں رضا محمد شامل ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

No comments

Powered by Blogger.