ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا
ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اے کی ٹیم 48 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت اے نے 206 رنز کا ہدف باآسانی 36.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سائے سدھرسن نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگز کھیلی، نکن جوز 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ابھیشیک شرما کو 20 رنز پر مبصر خان نے آؤٹ کیا جبکہ کپتان یش دھل 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے مہران ممتاز اور مبصر خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل قومی ٹیم 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا، قاسم اکرم 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
صاحبزادہ فرحان 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مبصر خان نے 28 رنز بنائے، اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے راج وردھن نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مانوو ستھر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
No comments