لاہور میں 2 بچے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگئے

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے دھوبی محلہ چرر پنڈ میں2بچے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے کھمبے سے کرنٹ لگا، 8سالہ زیبر اور 12سالہ فیضان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

دس سالہ ظہیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

No comments

Powered by Blogger.