ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جے شاہ نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جے شاہ نے کہا کہ مجھے مینز ایشیا کپ 2023 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، جو ایشیائی قوموں کو متحد کرنے اور یکجہتی کی علامت ہے۔انہوں نے لکھا کہ آئیں مل کر کرکٹ کا جشن منائیں اور اُن اقدار سے جڑ جائیں جو ہمیں متحد کرتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

No comments

Powered by Blogger.