روسی سائنسدان نے اپنے دماغ کی خود ہی سرجری کر لی

روسی سائنسدان نے اپنے گھر کے کمرے میں اپنے ہی دماغ پر سرجری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس نےمائیکل راڈوگا کےحوالےسے بتایا کہ انہوں نے اپنے خوابوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے کمرے میں خود کے دماغ کی سرجری کرکے الیکٹروڈ نصب کردیا ہے۔

مائیکل راڈوگا ایک روسی محقق، جن کے پاس نیورو سرجری کی کوئی تعلیمی اسناد نہیں ہیں، نے مبینہ طورپرقازقستان میں اپنے گھرمیں دماغی سرجری کرتے ہوئے ایک لیٹر سے زیادہ خون ضائع کر دیا۔

مائیکل راڈوگا کا ماننا ہے کہ ان کے دماغ میں الیکٹروڈ نصب کرنے سے وہ خوابوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پیدا کرلیں گے۔

اسی حوالے سے نیوروسرجنز نے انتباہ جاری کیا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک عمل ہے جو کسی بھی ناخوشگوارحادثے میں بدل سکتا ہے۔


No comments

Powered by Blogger.