گزشتہ روز سے لاپتہ 3 بچیوں کی لاشیں برآمد

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں گزشتہ رات لاپتہ ہونے والی 3 بچیوں کی لاشیں ملیں ہیں۔

ڈی ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مرنے والی بچیوں کی عمریں 7 سے11 سال ہیں، تینوں بہنیں گزشتہ رات سے لاپتہ تھیں۔ افسوسناک واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بچیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے آرپی اوڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور لواحقین کوانصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔


No comments

Powered by Blogger.