غذر:وین کھائی میں گرگئی،7مسافر جاں بحق
گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں وین کھائی میں گرنے سے 7 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گوپس کے بالائی علاقے بتھریت میں وین گہری کھائی میں گرگئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کا شکار مسافر وین گوپس سے حمرن بھتریت جا رہی تھی، جس میں 16 افراد سوار تھے، گوپس سے امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز حادثے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں۔
No comments