بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے والے ملزم کا گھر جلا دیا گیا
بھارت کی ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ گھمانے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ بھڑک اٹھے، مشتعل افراد نے ملزم کے گھر کو جلا ڈالا۔
دو خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھمائے جانے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شدید غصے کی لہر دوڑ گئی واقعے کے دو روز بعد مشتعل گاؤں والوں نے مرکزی ملزم ہیریم ہیرا داس سنگھ کا گھر جلا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ 4 مئی کو پیش آیا تھا، ذرائع کے مطابق جب سے اب تک واقعے کے حوالے سے میڈیا پر کوئی خبر نشر نہیں ہونے دی گئی۔
تاہم اب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اب تک چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، جن میں مرکزی ملزم ہیریم ہیرا داس سنگھ بھی شامل ہے۔ مشتعل افراد نے ملزم کے گھر والوں پر بھی تشدد کیا۔
واضح رہے کہ منی پور میں مردوں کے ایک گروپ نے مخالف گروپ کی دو خواتین کو برہنہ کرکے سڑک پر گھمایا تھا، اوباش نوجوانوں نے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کیں اور بعد ازاں انہیں کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، ویڈیو میں موجود متاثرہ خواتین میں سے ایک کی عمر 20 جبکہ دوسری کی 40 سال بتائی گئی ہے۔
No comments