گال ٹیسٹ:سری لنکا کے 6 کھلاڑی پاکستانی باؤلرز کا شکار بن گئے
گال ٹیسٹ میں چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز 14 رنز سے کیا اور اس کی جانب سے کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا، دیمتھ کارونارتنے 20 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد کوسل مینڈس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 79 تھا، انہیں نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، میتھیوز نے 7 رنز بنائے اور نعمان علی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
نیشان مدوشکا 47 اور دنیش چندیمل ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، سری لنکا نے 35 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز پر اب بھی55 رنز کی برتری حاصل ہے۔
کھانے کے وقفے کے بعد نیشان مدوشکا 52 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب سلمان آغا کی گیند پر دنیش چندیمال امام الحق کو کیچ تھما دیا۔
سری لنکا کی چھٹی وکٹ سدیرا سماراوکراما کی گری انہوں نے 11 رنز بنائے اور وہ سلمان علی آغا کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سری لنکا نے 69 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لئے ہیں، اس طرح سری لنکا کو اب پاکستان کی پہلی اننگز پر 69 رنز کی برتری حاصل ہوئی ہے، دھننجایا ڈی سلوا 58 رنز جبکہ رمیش مینڈس 22 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کے تیسرے روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شان دار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کی اور پوری ٹیم 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو میزبان ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور 312 رنز کے مقابلے میں 91 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔
قومی ٹیم کے صف اول کے بلے بازوں کی مکمل ناکامی کے بعد نوجوان سعود شکیل اور آغا سلمان نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی تھیں اور قومی ٹیم نے سری لنکا کے پہلی اننگز کے 312 رنز کے جواب میں 221 رنز بنا لیے تھے اور اسے خسارے کا سامنا تھا۔
کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل 69 اور آغا سلمان نے 61 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم آغا سلمان اپنے انفرادی اسکور میں 22 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 83 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ دوسرے اینڈ سے سعود شکیل نے اسکور میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے کیریئر کی دوسری شان دار سنچری مکمل کی۔
No comments