عام انتخابات فروری2024 تک تاخیرکا شکار ہوسکتے ہیں

عام انتخابات متعدد وجوہات کی وجہ سے فروری 2024 تک تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹرزلسٹوں پر بعض جماعتوں کے اعتراضات اور ان میں فاش غلطیوں ، ڈیجٹیل مردم شماری کے نتائج تاحال جاری نہ کئے جانے‘پولنگ اسٹاف کا چناؤ اور تربیت ‘ وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی عملے کی فراہمی، ووٹرلسٹوںکی درستگی انتخابی حلقوں میں برابر کے ووٹرز رکھنے تجویز کی وجہ سے عام انتخابات کا انعقاد تین ماہ میں ممکن نہیں ہو گا 

زرائع کے مطابق اگر حلقوں میں ووٹرز کی تعداد برابر رکھنے کی تجویز پر عمل کیا گیا تو پھر ملک بھر میں از سر نو حلقہ بندیاں کرنی پڑے گی جس میں چار ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے اس سے انتخابی اخراجات بھی بڑھ جائیں گے ‘ الیکشن کمیشن نے ووٹرزلسٹو ں کی درستگی اور ان افراد کے ناموں کا اندراج شروع کردیا ہے تاہم اس عمل میں بھی وقت لگ سکتا ہے‘ علاوہ ازیں ووٹرزلسٹوں کے بارے میںسیاسی جماعتوں کا عدالت سے رجوع کرنے کا خدشہ ہے جس سے انتخابات میں مزیدتاخیر ہوسکتی ہے۔



No comments

Powered by Blogger.