رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ میں تجارتی خسارہ21ارب30کروڑ ڈالر
پاکستان کا رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تجارتی خسارہ 21ارب30کروڑ ڈالر رہااور گزشتہ برس کے مقابلے میں 33.18فیصد کمی ہوئی،برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.65فیصد ، درآمدات میں 23.56فیصد کمی ہوئی
گزشتہ برس 31ارب87کروڑ30لاکھ ڈالر تھا ، آٹھ ماہ میں برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.65فیصد کمی ہوئی اور درآمدات میں 23.56فیصد کمی ہوئی ، پاکستان بیوروآف شماریات کے مطابق جولائی تا فروری کے آٹھ ماہ میں پاکستان کی برآمدات 18ارب79کروڑ30لاکھ ڈالر کی ہوئی جو گزشتہ برس اس عرصے میں 20ارب57کروڑ30لاکھ ڈالر تھیں جبکہ آٹھ ماہ میں درآمدات40ارب9کروڑ30لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔

No comments