پی ڈی ایم حکومت تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے: حماد اظہر

تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ 

پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔ پاکستان کو تاریخ میں دو جنگوں ، سیلاب ، زلزلہ ، معاشی پابندیاں اور ایک وبا کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر بھی پی ڈی ایم کی آفت سب سے نقصان دہ ثابت ہوئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 11 ماہ میں روپے کی قدر میں 62 فیصد کمی ہو چکی ہے۔ 

اسحاق ڈار جس طرح معیشت چلاتے ہیں اس سے مارکیٹ کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔


No comments

Powered by Blogger.