کراچی پولیس آفس پردہشت گردوں کاحملہ

کراچی میں شارع فیصل پر پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں نےبزدلانہ حملہ کیا۔شدید فائرنگ اور دھماکوں  کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔ دھماکوں کے بعد عمارت سے دھواں اٹھنے لگا۔ ایک حصہ بھی گر گیا۔قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ابتک کی اطلاعات کے مطابق3دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار  سمیت 2افراد شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 2افراد شہید جبکہ6رینجرز،2پولیس،1ریسکیو اہلکار سمیت 10سے زائد زخمی  ہسپتال پہنچائے گئے۔

جناح ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک اہلکار اور ایک شہری کی لاش ہسپتال پہنچائی گئی ہے ۔

جناح ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ زخمی ہونیوالوں میں رینجراہلکارعبدالرحیم، کانسٹبل عبدالطیف،ایدھی رضا کارساجد شامل ہے ۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کےتبادلے میں ایک رینجرز،ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا ۔

آئی جی سندھ کاکہنا ہے کہ ایک حملہ آور نے عمارت کی چوتھی منزل پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ عمارت کی 3منزلوں کو کلئیرکروالیا۔ممکنہ طورپر5دہشت گرد کے پی او کی چھت پرموجود ہیں جن سے مقابلہ جاری ہے ۔دستی بم بھی پھینکنے جارہے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.