ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرادیا

 

پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے لیے 211 رنز کا ہدف سیٹ کیا تاہم وہ 18 اعشاریہ 5 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پشاور زلمی کی طرف سے صائم ایوب 53، محمد حارث 40 اور رومن پاول 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللّٰہ اور اُسامہ میر  نے 3، 3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور بریتھ وائٹ نے 1 وکٹ اپنے نام کیں۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 210 رنز بنائے، اننگز کے دوران محمد رضوان اور رائیلی روسو نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

No comments

Powered by Blogger.