عمران خان کی اسلام آباد روانگی کا امکان
بینکنگ کورٹ میں پیشی کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اسلام آباد روانگی کا امکان ہے۔عمران خان کی متوقع روانگی کے پیش نظر راولپنڈی تنظیم کے رہنماؤں کو بلا لیا گیا۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ عدالت اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
بینکنگ عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 22 فروری کے آرڈر کی کاپی بینکنگ عدالت میں پیش کی گئی،بینکنگ عدالت نے ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

No comments