مریم نواز کا عمران خان کی ٹویٹ کے بعد سخت ردعمل

مسلم لیگ نون لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی ٹویٹ کے بعد اپنا سخت ردعمل بھی دے دیا ہے۔

مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ آپ جیسے لاڈلے بہت جلد پیادے اور غیر متعلقہ ہوجائیں گے۔

مریم نواز نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ طاقتور کیسے گر گئے، آپ کی چیخیں غلط نہیں ہیں، آپ فیض اور اس حواریوں کی مدد سے پھلتے پھولتے رہے ہیں۔ آپ اپنے گاڈ فادر فیض کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ مریم نوازاور پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ اورججز پرحملہ شرمناک ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنےوالی ایک بگڑی خاتون مریم (نواز) کے سپریم کورٹ کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے۔ چاہے وہ آئین کو روند کر ہی کیوں نہ حاصل ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پرحملوں سے یہ گروہ پاکستان میں جنگل کا قانون نفاذ کرنے کے ساتھ وفاق کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے پہلے ہمیں ہمیں چیلنج کیا کہ اگر ہم انتخابات چاہتے ہیں تو خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کر کے دکھائیں۔

No comments

Powered by Blogger.