سلمان خان نے پاکستان کی جاسوسی کرنے سے انکار کر دیا
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے پاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی ’را‘ کے جاسوس رویندرا کوشک کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’بلیک ٹائیگر‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی’ ٹائیگر‘ سیریز میں پہلے ہی بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انکی فلم بلاک بسٹر ہے اس لئے وہ کسی اور ایسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو جاسوسی پر مبنی ہو۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس فلم میں کام نہیں کریں گے۔
کورونا وبا کے دوران سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ وہ بھارتی جاسوس رویندرا کوشک کی بائیوپک کیلئے ہدایتکار راجکمار گپتا کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

No comments