صدر مملکت کی چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت

صدر مملکت عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط۔صدر کی چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت۔ایوان صدر میں 20 فروری کو سیکشن 57 ایک کے تحت الیکشن پر مشاورت کی دعوت دی گئی۔صدر نے خط میں لکھا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کمیشن سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

صدر مملکت نے خط میں مزید لکھا کہ معاملے پر عدالتی فیصلے اور حالیہ مشاہدات جیسی کچھ اہم پیشرفت ہوئی،الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیاانتظار کررہا تھا کہ کمیشن آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہاربھی کیا۔


No comments

Powered by Blogger.