دودھ کی فی لٹر قیمت میں بڑااضافہ

 

کراچی انتظامیہ اور ڈیری فارمرز مالکان کی مبینہ ملی بھگت سے شہر میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں غیر قانونی طور پر اضافہ کردیا گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دودھ فروشوں نے فی لٹر قیمت غیرقانونی طور پر 20 روپے لٹر بڑھا دی ہے۔

صارفین کا مزید کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں دسمبر کے بعد سے دو ماہ میں 40 روپے لٹر اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر میں 180 روپے کے سرکاری ریٹ کے برعکس قیمت 190 روپے لٹر رہی۔

کمشنر کراچی دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے پر نوٹس لینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.