بھارت:مشتعل افراد نے کرکٹر پرتھوی شاکی کی گاڑی پر حملہ کر دیا
بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں مشتعل افراد نے کرکٹر پرتھوی شاکی کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کرکٹر پرتھوی شاکی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
15 فروری کی شب پرتھوی شاکی اپنے دوست کے ہمراہ ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے جہاں ایک خاتون ان کی ٹیبل پر آ کر کرکٹر کے ساتھ تصاویر بنانے لگیں۔

No comments