اداکارہ سورا بھاسکر نے سماجی کارکن سے شادی کرلی

 

بھارتی اداکارہ سورا بھاسکر نے سماجی کارکن فہد احمد سے خفیہ شادی کی ، سورا اور فہد کی شادی رواں برس 6 جنوری کو ہوئی۔

بھارتی اداکارہ سورا بھاسکر جو اکثر اپنے سیاسی خیالات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ سورا نے کئی مرتبہ سماجی کارکنان کی گرفتاری پربھی آواز اٹھائی ، تو ساتھ ہی بالی وڈ کی بلاک باسٹر فلموں میں کام کرنے کے باوجود مزید کام نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا۔

اب بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سورا بھاسکر نے سماجی کارکن فہد احمد سے چھ جنوری کو کورٹ میرج کر لی تھی ۔ سورا نے اپنی اور اپنے شوہر فہد کی لو اسٹوری کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ اس ویڈیو میں سورا نے حوالہ دیا کہ وہ فہد سے کیسے ملیں ، کب ان کی دوستی ہوئی ؟ اور کب یہ دوستی شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

سورا کو اپنی شادی کے خبر دینے کے حوالے سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو پر جہاں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے ، وہیں ان کے خلاف کومنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.