جیل بھرو تحریک:سینٹرل جیل پشاور میں عام افراد کے داخلے پر مکمل پابندی
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے باعث سینٹرل جیل پشاور میں عام افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی سینٹرل جیل میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے باعث قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے شہری ان سے ملاقات کیے واپس لوٹ گئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک اور سیکیورٹی خدشات کے باعث سینٹرل جیل کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے کیونکہ جیل میں اس وقت سینکڑوں حساس قیدی موجود ہیں۔
صرف سیٹرل جیل ہی نہیں بلکہ اس سے منسلک مینٹل اسپتال میں بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل کے باہر اور اندر ہر قسم کی نقل وحرکت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

No comments