تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بڑا یوٹرن لے لیا

 

پی ٹی آئی کراچی کے ارکان اسمبلی نے کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے شیڈول پر عملدرآمد معطل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے وکیل شہاب امام ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہاگیاہے کہ کراچی کے 9حلقوں میں ضمنی الیکشن کے شیڈول پر عملدرآمد معطل کیا جائے،لاہور ہائیکورٹ 20فروری کو ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرچکی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کی ہدایت پر پنجاب ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کیا جاچکا ہے،جلد ہی سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کردی جائے گی۔

No comments

Powered by Blogger.