سفاکیت کی انتہا،معمولی تلخ کلامی پر چھ سالہ بچے کے کان میں کیل ٹھونک دی
گوجرانوالہ میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی۔ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر چھ سالہ بچے کے کان میں کیل ٹھونک دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گجراںوالا میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سبزی فروش نے خاتون سے تلخ کلامی کے بدلے ان کے چھ سالہ بچے کو اغوا کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔سفاک نوجوانوں نے عرشمان نامی بچے کے کان میں چار انچ کی کیل ٹھونکی جو اس کے دماغ تک پہنچ گئی۔
بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کرکے کیل نکال دی تا ہم زخم کی وجہ سے بچے کے چہرے اور آنکھوں میں بہت زیادہ سوجن آ گئی۔
متاثرہ بچے کے والد بابر رؤف کے مطابق انہوں نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اس سلسلے میں ہم سے کوئی تعاون کیا جا رہا ہے۔
بچے پر تشدد کرنے والے ملزمان بھی علاقے سے فرار ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے میڈیکل رپورٹس بھی فراہم نہیں کی گئیں۔واقعہ میڈیا پر رپورٹ ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان متاثرہ بچے کے گھر کی بالائی منزل پر کرائے پر رہائش پذیر ہیں ۔مالک نے کرایہ نامہ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ملزمان کو گھر کرائے پر دیا۔
پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔دوسری جانب جوہرآبادکے نواحی قصبہ وسطی شیرمیں دیرینہ دشمنی کی بنا ءپر3افرادکوقتل کر دیا گیا۔
نعیم ھیرو وغیرہ کی مقتول پارٹی سے دشمنی چلی آرہی تھی ،ہفتہ کو علی الصبح وسطی شیر والی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے عمردرازوغیرہ کی کار پر اندھادھند فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے تین افرادعمردراز،غلام فریداورخان، تصوراقوام برہان شامل ہیں، موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے۔

No comments