موسم گرما میں لوڈشیڈنگ میں تشویشناک حد تک اضافے کا خدشہ

گردشی قرض اور ایندھن کی کمی،موسم گرما میں لوڈشیڈنگ میں تشویشناک حد تک اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائیڈل اور تھرمل بجلی کی پیداوار کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ہے، جبکہ معاشی بدحالی کے باعث تھرمل پلانٹ مکمل صلاحیت سے کام نہیں کر سکیں گے۔

پی ایس او گردشی قرضے کے باعث مطلوبہ مقدار میں فرنس آئل اور ایل این جی درآمد کرنے میں ناکام رہا،مارچ اور اپریل میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔اسی طرح مئی سے جولائی شارٹ فال ساڑھے سات ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے،12 سے زائد پاور پلانٹ فنی خرابی کے باعث پہلے ہی بند پڑے ہیں۔

 ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ آئندہ دو ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار 17 سے 18 ہزار میگاواٹ رہنے کا امکان ہے تاہم مارچ اور اپریل میں بجلی کی طلب 24 ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

No comments

Powered by Blogger.