تین خواتین کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا
بہاولپور میں 3 خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہاولپور کی کرناں بستی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر 3 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔تینوں خواتین کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی جانیں والی تینوں خواتین سگی بہنیں ہیں جنہیں اپنے ہی بھتیجے نے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تاحال ملزم کی جانب سے خوفناک قدم اٹھانے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔دوسری جانب فیصل آباد میں دہرے قتل کی واردات، پرانی دشمنی پر2افرادکو قتل کردیاگیا ، سی پی او نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ جڑانوالہ روڈ تیزاب مل چوک میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو افراد 33سالہ عمران شہزاد ولد منظور حسین ساکن 243ر -ب اور 25سالہ بلال ولد اللہ دتہ سکنہ جھوک کھرلاں کو قتل کر دیا ۔
ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام جائے واردات پر پہنچے تاہم دونوں مضروب دم توڑ چکے تھے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال مارچری منتقل کردیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
تھانہ مدینہ ٹائون پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس اس حوا لے سے تحقیقات کررہی ہے مقتول عمران نی21جنوری کو تھانہ ڈجکوٹ میں آئی پارٹی پر فائرنگ کی تھی ،فائرنگ سے جاوید سعید نامی نوجوان جاں بحق اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کو مخالفین نے قتل کا بدلہ لینے کیلئے پیشی سے واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

No comments