عمران خان پر مشکل وقت آئے گا تو یہ ساتھی بھی چھوڑ جائیں گے:چودھری نثار
سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی کاکہنا ہے کہ سیاست دان قوم سے سچ بولو یہ اپ کے ساتھ چلے گی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی کا چاکرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان پر مشکل وقت آئے گا تو یہ ساتھی بھی چھوڑ جائیں گے۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان دشمنی چل رہی ہے۔
چودھری نثارعلی کاکہنا ہے کہ میں چپ کرکے بیٹھنے والانہیں بات کرتا ہوں ۔میری نشست پر میرا بیٹا الیکشن لڑے گا ۔میں عوام کے ووٹ سے کرپشن نہیں کرونگا ۔میں کوشش کرونگا کہ ملکی کشتی کو سہارا ملے ۔
میں تنقیدی سیاست نہیں کرتا, تعمیری سیاست کی ضرورت ہے ۔الیکشن جیتا تو تعمیری سیاست کرونگا, تاکہ یہ ایک جگہ بیٹھیں ۔میں یہاں نہیں الیکشن جیتا تو قومی اسمبلی میں جاکر بات کرونگا۔
سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی کا مزید کہنا تھا کہ سب اکٹھے ہو جائیں تب بھی ملک سنبھالنا مشکل ہے۔

No comments