گرانفروش مافیا نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے آفٹرشاکس جاری،گرانفروش مافیا نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔
درجہ اول کے آئل اور گھی کی قیمت میں 24 سے 40 روپے جبکہ درجہ دوم کی ہول سیل قیمتوں میں 20 روپے تک اضافہ کیاگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل کی قیمت 24روپے اضافے سے 699 روپے جبکہ 5کلو کی پیٹی 3375 سےبڑھ کر 3496روپے جبکہ درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت 40روپے اضافے سے 660 روپے جبکہ 5کلو کی پیٹی کی قیمت3095روپے سے 3295روپے ہو گئی۔
درجہ دوم گھی کی قیمت20روپے اضافے کے بعدفی کلو 572روپےہو گئی جبکہ 12کلو کی پیٹی 240روپے اضافے سے 6624 سے 6864 روپے جبکہ آئل کی قیمت 20روپے اضافے سے 584روپے فی لیٹر جبکہ 12 لیٹر کی پیٹی 7008 روپے سے بڑھ کر7668روپے کی ہو گئی۔
مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف مقامات پر ہول سیل اور پرچون سطح پر گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران مہنگائی پر قابو پائیں۔

No comments