جیل بھرو تحریک:راولپنڈی میں زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دیدی

 

جیل بھرو تحریک میں نئی پیش رفت، تیسرے روز راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دیدی جبکہ شیخ رشید گرفتاری دیے بغیر ہی چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور دیگر راولپنڈی کے کمیٹی چوک پہنچے۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان کے ساتھ دیگر 10 پی ٹی آئی کارکنان نے گرفتاری دی جب کہ زلفی بخاری اور اعجاز خان نے بھی گرفتاری دے دی جس کے بعد پولیس قیدی وین انہیں کمیٹی چوک سے لے کر روانہ ہوگئے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بھی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کمیٹی چوک پر موجود رہے اور بعد ازاں گرفتاری دیے بغیر ہی چلتے بنے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ وہ گرفتاری نہیں دیں گے، چند لیڈرز اور چند ورکرز گرفتاری دیں گے۔

No comments

Powered by Blogger.