آڈیو لیکس کا معاملہ، تحریک انصاف نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹا کر اہم مطالبہ کردیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، پی ٹی آئی نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹا کر اہم مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف نے آڈیو لیک معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی  کی رہنما یاسمین راشد نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ دائر درخواست میں وزرات داخلہ ،وزارت دفاع، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ کی آڈیو ٹیپ کر کہ لیک کی جارہی ہے۔ آڈیو لیک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آڈیو لیک معاملے کی تحقیقات کرنے کےلیے ہائیکورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے کو آڈیو لیک نشر کرنے سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔

No comments

Powered by Blogger.