نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہوتے ہی نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا۔
توشہ خانہ کیس کی تحقیقات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ ، نیب راولپنڈی نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو اختیارات سے تجاوز پر جاری نیب انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے عمران خان کو دوست ممالک سے ملنے والی 6 گھڑیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کی طلبی کا سمن بھی جاری کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کو نیب میں پیشی کے وقت گرفتارکئے جانے کا بھی امکان ہے۔

No comments