بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث39 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

 

معروف بھارتی تیلگو اداکار نندا موری تاراکا رتنا دل کا دورہ پڑنے کے باعث39 سال کی عمر میں  انتقال کر گئے۔

ای ٹائمز کے مطابق بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار وسیاستدان اور این ٹی آر راؤ کے پوتے  نندا موری تراکا رتنا کو سیاسی ریلی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث گر گئے تھے  جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد اداکار  انتقال کرگئے۔

 تیلگو سنیما کی کئی مشہور شخصیات اور سیاست دانوں نے اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 39 سالہ اداکار ننداموری تراکا رتنا نے 2002 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

No comments

Powered by Blogger.