گھر میں سیوریج لائن کا دھماکہ، اداکارہ ایمن خان زخمی
گھر میں سیوریج لائن دھماکے کے دوران معروف ادکارہ ایمن خان زخمی ہو گئیں۔ گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر سیوریج لائن دھماکا ہوا ہے اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیس دھماکے سے گھر کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔
دھماکے کی خبر سامنے آتے ہیں ایمن خان اور منیب بٹ کے مداحوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی اور وہ سوشل میڈیا پر دونوں کی خیریت کیلئے دعائیں کررہے تھے۔منیب بٹ نے اب واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ اتوار کو ان کا آدھا گھر سیوریج لائن میں ہونے والے گیس دھماکے کی نظر ہو گیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ دھماکے میں آدھے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے میں اہلیہ ایمن خان اور گھر کی ملازمہ حادثے میں زخمی ہوئیں تاہم اللہ کے کرم سے اب دونوں بہتر ہیں۔اداکار نے مزید کہ کہ ایسے واقعات اور وقت ہی بتاتے ہیں کہ زندگی میں کس چیز کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، بےشک اہلخانہ اور پیاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور میرے اہلخانہ آپ سب کی دعاؤں کے بہت مشکور ہیں۔

No comments