شاہد خاقان عباسی کی مریم نواز سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی
شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں مریم نواز سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔ جس میں سابق وزیراعظم نے انہیں اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔ چیف آرگنائزر مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان پارٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جس میں مریم نواز کی شاہد خاقان عباسی سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں کہا کہ میں آپ کی بہن ہوں آپ کی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ پارٹی میری اکیلی کی نہیں نوازشریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے۔ آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اس پر شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ ن کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ نوازشریف میرے لیڈر ہیں شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی۔ نواز شریف سے محبت ہے اس لئے ن لیگ میں ہیں۔ ن لیگ میں رہا اور آخری دم تک ن لیگ میں ہی رہوں گا۔ مسلم لیگ ن سے کوئی دوری نہیں بڑھی۔ نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا۔

No comments