عمران خان کا قمر جاوید باجوہ کیخلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ، صدر کو خط لکھ دیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط
عمران خان کاقمر جاوید باجوہ کیخلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ
قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی ارسال
گزشتہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر ہوشربا انکشافات ہوئے:عمران خان
معلومات سے واضح ہے قمر جاوید حلف کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے:عمران خان
قمر جاوید باجوہ نے صحافی جاوید چودھری کے روبرو مجھ سے متعلق اعتراف کیا:عمران خان
قمر جاوید باجوہ نے کہا ہم عمران خان کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتے تھے
قمر باجوہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اگر عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کا نقصان ہو گا
قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ’’ہم‘‘ کے لفظ کا استعمال تحقیق طلب ہے:عمران خان
تحقیق کی جائے قمر باجوہ کی جانب سے استعمال’’ہم‘‘ سے کیا مراد ہے:عمران خان
قمر جاوید کا اس ضمن میں خود کو فیصلہ ساز بنانا آئین اور حلف کی خلاف ورزی ہے
قمر جاوید باجوہ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ منتخب وزیراعظم کے اقتدار سے متعلق فیصلہ کریں:عمران خان
قمر جاوید باجوہ نے اپنی گفتگو میں نیب کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے
یہ فیصلہ صرف عوام کا ہے کہ وہ کس کو وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
دعوے کی حقیقت سے قطعہ نظر قمر باجوہ نے تسلیم کیا کہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ ختم کرایا

No comments