موٹروے ایم فائیو پر خوفناک ٹریفک حادثہ،8افراد جاں بحق،15زخمی
رحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں موٹر وے ایم فائیو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق موٹر وے پر مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی تھی۔ قریب موجود بس کے مسافر وین میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کوچ لوگوں پر چڑھ دوڑی۔
حکام کے مطابق حادثے میں 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 15 کے قریب شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

No comments