راولپنڈی میں پتنگ بازی:3افراد جاں بحق،تین تھانیدار معطل
پابندی کے باوجود راولپنڈی میں پتنگ بازی پر آئی جی پنجاب نےسخت ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی کے تین تھانوں کے بڑے تھانیداروں کو معطل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں بسنت پر پابندی کے احکامات منچلوں نے ہوا میں اڑادیئے خطرناک کیمیکل ڈور کے استعمال، فائرنگ اور چھتوں سے گرنے کے مختلف واقعات میں سات سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
آئی جی پنجاب نےسخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی نیوٹاون سرکل معطل کر دیا اس کے علاوہ راولپنڈی کے تین تھانوں کے بڑے تھانیدار بھی معطل کیا گیا ہے۔
معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او صادق آباد، ایس ایچ او ائیرپورٹ، ایس ایچ او رتہ امرال شامل ہیں۔

No comments