شیخ رشید نے ملکی سیاست میں 72 گھنٹے اہم قرار دیدیئے

 

 سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں اہم ہوں گے۔قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے،باقی سب سے مایوسی ہے،عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے مذاق تھا،غریب قحط سے مر گیا،مہنگائی کا جن حکومت کو کھا جائے گا۔

13 پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں،الیکشن صرف عمران خان ہی چاہتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ امیروں کوسبسڈی دی ہے،آل شریف،زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ سب پریشان ہیں،اقتدارکے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

No comments

Powered by Blogger.