امریکہ:شاپنگ مال میں فائرنگ،ایک شخص ہلاک،3 زخمی

 

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں پیش آیا۔

واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 1 مشتبہ شخص زیرِ حراست جبکہ دوسرے ممکنہ مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

شاپنگ مال میں فائرنگ کے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوئے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.