احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس واپس بھیج دیا

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم پلاٹ الاٹمنٹ کا ریفرنس قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس بھجوا دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ کے ریفرنس پر سماعت ہوئے جو کہ عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں واپس بھیج دیا۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نواز شریف کی جائیدادیں قرق کرنے کے خلاف درخواستوں میں ریفرنس واپس بھجوا دیا۔

ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت ریفرنس کے شریک ملزم میر شکیل الرحمٰن سمیت دیگر کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔

یوسف عباس سمیت دیگر افراد نے نواز شریف کی جائیدادیں قرق کرنے پر اعتراضات اٹھائے تھے

اعتراض کنندگان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار پر قانونی موقف لیا تھا

تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔


No comments

Powered by Blogger.