کیرئیر کا غلط انتخاب کرکے سب سے بڑی غلطی کردی،ابھیشیک بچن
اداکار ابھیشیک بچن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا غلط انتخاب کرکے سب سے بڑی غلطی کردی۔
حل ہی میں ابھیشیک بچن نے ایک ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اس وقت کو یاد کیا جب انہوں نے اپنے والد امیتابھ بچن سے کہا تھا کہ وہ اداکاری کے لیے نہیں بنے, ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی دنوں میں کئی فلموں کی ناکامیوں کے بعد میں اپنے والد کے پاس گیا اور کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک بڑی غلطی کی ہے۔
ابھیشیک نے کہا کہ جب میں نے مختلف اقسام کی فلمیں کیں اور معروف ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا، لیکن اس سے بھی میری فلمیں نہیں چلی، ناقدین میری پرفارمنس پر تنقید کر رہے تھے۔
اس کمزور لمحے میں جس کے بارے میں سوچنا میرے لیے شرمناک تھا اس دوران میں اپنے والد کے پاس گیا اور کہا مجھے آپ سے بات کرنی ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔
ابھیشیک بچن نے کہا کہ اس دوران میں نے ہر قسم کے سنیما، انواع اور فلم سازوں کے ساتھ کام کیام تو مجھے لگا کہ میں اداکاری کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ شاید اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ساتھ ایماندار رہوں اور کہوں، ہیلو، تم اس کے لیے نہیں بنے ہو تم اس معیار پر پورا نہیں اترتے،کوئی اور کام ڈھونڈو۔
اداکار نے کہا کہ میری دلبرداشتہ حالت کو بھانپنے کے بعد والد امیتابھ بچن نے مجھے یقین دلایا اور کہا کہ میں یہ آپ سے آپ کے سینئر کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں، آپ کے والد کے طور پر نہیں، تم ابھی آخری منزل پر نہیں پہنچے، تمہارے سامنے بہت کام باقی ہے۔
ابھیشیک نے کہا کہ مجھے والد نے مزید کہا کہ آپ کو بہت کچھ بہتر کرنا ہے، میں آپ کی ہر فلم میں بہتری دیکھ رہا ہوں، آپ کے اندر ایک اچھا اداکار چھپا ہوا ہے لیکن آپ کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، اپنی اداکاری کو پالش کرنے کے قابل ہونے کا واحد طریقہ کام کرنا ہے، اس لیے جو بھی فلم ملے، بس سائن کرو اور کام کرو۔
No comments