پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پل پہنچ گیا
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پل پہنچ گیا اور وہاں ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے۔
جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ اب اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پہنچ چکا ہے اور ڈی چوک کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔
No comments