اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

 

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ترجمان آئل ٹینکرزکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ راستوں میں رکاوٹوں کے سبب اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈیپوز سے پیٹرول پمپوں تک سپلائی رک چکی ہے، اگر یہی صورت حال جاری رہی تو پیٹرول پمپس پرفیول کی جلد قلت ہوجائے گی۔

دوسری جانب ضلعی صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن راجہ وسیم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے تیل کی سیل نہیں ہورہی، اسلام آباد میں پیٹرول پمپوں پر تیل موجود ہے لیکن تیل کی کھپت بڑھنے پرمسئلہ ہو سکتاہے، فی الحال صورتحال ٹھیک ہے، اسلام آباد ڈیپو سے پمپس کو نئی سپلائی نہیں ہو رہی۔

No comments

Powered by Blogger.