اکشے کمار کا اہلیہ ٹوئنکل کی وجہ سے کیرئیر کو پہنچنے والے نقصان کا انکشاف

بالی وڈ کے کامیاب ترین اداکار اکشے کمار نے اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے صاف گو ردعمل کی وجہ سے اپنے کیرئیر کو پہنچنے والے نقصان کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اکشے کمارنے بتایا  کہ ’میں اپنی اہلیہ کو فلم کی اسکریننگ کیلئے ساتھ نہیں لے کر جاتا کیوں کہ میں اگر ایسا کروں تو مجھے اہلیہ کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھنی پڑتی ہے، اس دوران مجھے یہی سنائی دیتا ہے کہ شٹ !!! یہ سین بیکار ہے ، یہ سین بہت برا ہے، کلائمکس بہت لمبا ہے اور پوری  فلم کے دوران مجھے اہلیہ سے ایسے ہی تبصرے سننے کو ملتے ہیں۔

اکشے نے بتایا کہ جب میں پہلی مرتبہ ٹوئنکل کو اپنے ٹرائل کیلئے لے کر گیا تو پروڈیوسر نے آکر اس سے پوچھا کہ ٹوئنکل آپ کو فلم کیسے لگی؟ جس پر اس نےجواب دیا کہ ’ بکواس ‘ اس ردعمل کے بعد اس پروڈیوسر نے پھر کبھی بھی میرے ساتھ کام نہیں کیا۔

No comments

Powered by Blogger.