شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شوگر ملز میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
No comments