اسلام آباد آنے کے راستے بند کردیےگئے

 

پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پُل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے گئے۔

اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھلا ہے جبکہ زیرو پوائنٹ پُل کے نیچے کنٹینرز کھڑے کردیےگئے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں میڑو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

اسلام آباد اور لاہور میں موٹرویز کے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پُل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے بیشتر شہروں میں دوسرے شہروں کو جانے والی بسوں کے اڈے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی راستے رات 12 بجے مکمل بند کردیے گئے تھے اور شہر کے داخلی راستوں پر انتظامیہ اور پولیس نفری کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.