شان شاہد کو بغیر شرٹ تصاویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

شان شاہد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس کو صارفین کی جانب سے ناپسند کیا گیا ہے

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے حال ہی میں اپنی فٹنس کی جدوجہد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔

شان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر باتھ روم سے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ بغیر شرٹ نظر آ رہے ہیں، ان تصاویر پر کچھ مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریف کی جبکہ کئی لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید ملنے پر شان شاہد نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کرتے ہوئے ایک پیغام سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے ٹرولز کا بھرپور جواب دیا۔

شان شاہد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی گئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔‘

شان شاہد نے ناقدین کو جواب میں مزید کہا کہ وہ اپنی عمر کے لوگوں کو فٹنس کے حوالے سے ترغیب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دنیا میں مردوں کو شرٹ لیس ہونے کا حق حاصل ہے، اور اگر کوئی اس حق کو بدلنا چاہے تو وہ اپنے خیالات پوسٹ کر کے اس کا اظہار کرسکتا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.