علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ ان دنوں تنازعات کی زد میں ہیں جس کی وجہ ان کی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز ہیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اداکارہ اس تنقید پر جواب دیتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اب علیزے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اور بولڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے انتہائی چھوٹا اسکرٹ اور ٹاپ پہن رکھا ہے اور وہ گھٹنوں کے بل بیٹھی ڈانس کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ناقدین اس ویڈیو کو اداکارہ کی اب تک کی سب سے بدترین بولڈ ویڈیو قرار دیتے ہوئے ان پر سخت جملے استعمال کر رہے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.