بانی پی ٹی آئی کا28ستمبر کے مقدمے میں5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے 28ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 28ستمبر کے مقدمے کی سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے 15دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود مظاہرین نے سرکاری املاک پر حملے کئے،بانی پی ٹی آئی نے 28ستمبر کو احتجاج کی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی نے 28ستمبر احتجاج کی کال اڈیالہ جیل سے ہی دی تھی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست خارج کردی، بانی پی ٹی آئی کا 28ستمبر کے مقدمے میں 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 26نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 28ستمبر کوراولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کامقدمہ درج ہے،بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.